ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حافظ آباد،امونیا گیس لیک ہونے سے ایک شخص جاں بحق ،80 بے ہوش

حافظ آباد :حافظ آباد میں امونیا گیس لیک ہونے سے ایک شخص جاں بحق ،80 سے زائد کی حالت غیر ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گوجرانوالہ روڈ پرکباڑیہ کی دکان میں سلنڈر کی کٹائی کے دوران امونیا گیس کا اخراج شروع ہوا جس سے ملحقہ علاقوں میں درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق امونیا گیس لیک ہونے سے بچوں اور خواتین سمیت 80 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی اور گیس کے اخراج سے متاثرہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں