ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے ق لیگ کا زرداری سے رابطہ، پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی

پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے ق لیگ نے ایک بار پھر آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ اور چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین نے آصف زرداری سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے آصف زرداری کو چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کا پیغام بھی پہنچایا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین نے پنجاب میں پرویز الہٰی کی حمایت کی درخواست آصف زرداری سے کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگی رہنماؤں کی بات پر آصف زرداری مسکرائےاور کوئی جواب نہیں دیا۔

ق لیگی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے ارکانِ پنجاب اسمبلی سے بھی انفرادی رابطے کیے ہیں جن میں ارکان نے فیصلے کو آصف زرداری کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں