ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متحدہ امارات میں احتجاج کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، پاکستانیوں کیلئے انتباہ جاری

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستانی سفارتخانے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ جلسے اور جلسوں سے گریز کریں۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں پاکستانیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں احتجاجی جلوس غیر  قانونی ہیں۔ قوانین کا احترام کریں۔ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ پاکستانی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ اماراتی قانون کی خلاف ورزی سخت قانونی کارروائی کا سبب بن سکتی ہے۔

پاکستانیوں کیلئے جاری انتباہی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس ملک میں احتجاجی جلوس غیر قانونی ہیں۔ مقامی قوانین کی خلاف ورزی سخت قانونی کارروائی کا موجب بن سکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس لئے متحدہ عرب امارات میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے التماس ہے کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمیوں کو حصہ نہ بنیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں