ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیا ناظم آبادفٹبال کپ، پاک آرمی سیمی فائنل میں داخل

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان آرمی نے عبدل ایف سی کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر دوسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائیٹس فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا ریڈ کارڈ آرمی کے انور علی کو دکھایا گیا۔ نیاناظم آباد فٹبال گراونڈ پر کھیلے گئے گروپ سی کے میچ کآ آغاز تیزی سے ہوا۔ میچ کا پہلا گول عبدل ایف سی کے اسٹرائیکر آصف خان نے تیرہویں منٹ میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی جو کہ پہلے ہاف تک برقرا رہی۔ دوسرے ہاف میں آرمی کے کھلاڑیوں نے نئی حکمت عملی سے کھیل کآ آغاز کیا اور ترپن ویں منٹ میں انصر عباس نے گول داغ کر عبدل ایف سی کی برتری ختم کردی۔ اکہتر ویں منٹ میں آرمی کے علی رضا نے خوبصورت موو کے ذریعے بال کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کودو ایک کی برتری دلادی۔ دس منٹ بعد علی رضا نے ایک اور گول اسکور کرے اپنی ٹیم کے اسکور کو تین ایک سے مستحکم کیا۔ تراسی ویں منٹ میں آرمی کے انور علی کو جب ٹورنامنٹ کا پہلا ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا آرمی کے آفیشلز نے منتظمین سے شکوہ کیا۔ آخری آٹھ منٹ تک آرمی کی ٹیم دس کھلاڑیوں سے کھیلی۔ عبدل ایف سی کے کھلاڑیوں نے خسارہ کم کرنے کی کئی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں