ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا دوبارہ حلقہ بندیوں کا اقدام عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ حلقہ بندیوں کا اقدام عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹرپر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ حلقہ بندیوں کا اقدام عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئی مردم شماری ہو، مردم شماری کے بغیرحلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل متنازع بنانے کے مشن پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں