ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم لیگ ن لیگ کا جمائما گولڈ سمتھ کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کی جانب سے مورخہ 17 اپریل کو عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

جیو نیوز کے صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مسلم لیگ ن برطانیہ قیادت کی جانب سے یہ اعلان حال ہی میں نواز شریف کے بیٹوں کے پارک لین فلیٹس کے باہر ہونے والے احتجاج کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ہفتے حزب اختلاف کی جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عمران خان کو وزات اعظمیٰ سے ہٹائے جانے کے خلاف تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے ایسا ہی ایک احتجاج برطانیہ میں لندن کے پارک لین روڈ پر منعقد کیا گیا تھا۔

یہ وہی پارک لین روڈ ہے جہاں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ یعنی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے گھر ہیں۔ لندن کے ہائیڈ پارک میں بھی پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے مظاہر کیا گیا تھا۔

کچھ صحافیوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس مظاہرے کی قیادت عمران خان کے قریبی دوست صاحبزادہ جہانگیر نے کی تھی۔

لندن پولیس کو اس مظاہرے کے نتیجے میں ہونے والے خراب حالات پر قابو پانے کیلئے بڑی تعداد میں پولیس کی نفری طلب کرنا پڑی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں