ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آریزونا کے باشندے نے 183 جانوروں کو زندہ جما دیا

امریکہ کی ریاست آریزونا میں مائیکل پیٹرک ٹرلینڈ  نامی شخص کے گیراج کے ڈیپ فریزر سے زندہ فریز کئے گئے 183 جانور ملے ہیں۔

آریزونا پولیس حکام کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک خاتون کی شکایت پر شروع کی گئی کاروائی کے نتیجے میں کتّوں، خرگوشوں، پرندوں سمیت متعدد حیوانات ٹرلینڈ کے گیراج کے ڈیپ فریزر سے زندہ  منجمد شکل میں بازیاب ہوئے ہیں۔

شکایت کرنے والی خاتون نے اپنے سانپ  تولید کے لئے  ٹرلینڈ کو  دئیے تھے۔

دعوے کے مطابق سانپ، کچھووں، کتّوں، چھپکلیوں، پرندوں، چوہوں  اور خرگوشوں سمیت متعدد حیوانات کے ساتھ ٹرلینڈ کے ڈیپ فریزر سے ملے ہیں۔

ٹرلینڈ کے خلاف حیوانات پر تشدد کے الزام کے ساتھ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں