ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرخ خان کی پنجاب اسمبلی میں چودھری پرویز الہٰی پر تشدد کی مذمت 


Alkhidmat

سلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ق)شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی فرخ خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی پر تشدد کی بھرپور مذمت کی ۔ ہفتہ کواپنے ایک بیان میں فرخ خان نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور مجرموںکوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Alkhidmat

فرخ خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے تقدس کو پامال کیا گیا، ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی تو ہی تشدد کا رجحا ن ختم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ چین سے نہیں بیٹھے گی، ہر فورم پر دستک دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چودھری پرویز الہی نے ہمیشہ دشمنوں کے ساتھ بھی اپنے رویے میں اعتدال رکھتے ہیں ان کے ساتھ آج جو کچھ ہوا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں