ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلی فون، تعاون کی یقین دہانی 

Crown Prince Muhammad bin Salman
Alkhidmat

 اسلام آباد:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو فون کرکے مبارکباد دی اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم، وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کیا، اور پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

Alkhidmat

وزیراعظم نے مبارکباد پر ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مزید مستحکم کرنے کے لیے مملکت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے پر شہبازشریف کو پرتپاک مبارک دی، اور وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر پرجوش نیک تمناں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سعودی ولی عہد کی طرف سے تہنیت پر شکریہ ادا کیا،

اور سعودی عرب کے ساتھ گہرے مراسم استوار کرتے ہوئے کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنی بصیرت افروز قیادت میں سعودی عرب میں ترقی پر ہدیہ تبریک پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان استوار برادرانہ تاریخی تعلقات جو گزشتہ سات دہائیوں پر محیط اسٹرٹیجک تعلقات کا طرہ امتیاز رہے ہیں۔وزیراعظم نے ان تعلقات کو نئی بلندیوں اور رفعتوں سے ہمکنار کرنے کے اپنی حکومت اور اپنے ذاتی پختہ عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے دوطرفہ اور عالمی فورمز کی سطح پر تاریخی حمایت اور مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ جب کہ سعودی ولی عہد نے یقین دلایا کہ سعودی عرب ہمہ وقت پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہے گا۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں