ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی ساری سیاست سودا گری کے اوپر تھی، احسن اقبال

trembling
Alkhidmat

نارووال: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کے وہ بدقسمت وزیر اعظم ہیں جنہیں پاکستان کی قومی اسمبلی نے ان کے عہدہ سے برطرف کیا۔

Alkhidmat

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ساری سیاست سودا گری کے اوپر تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی، سینٹ کی ٹکٹیں بیچی، جاتے جاتے کشمیر میں اپنے کارکن کو وزیر اعظم بنایا تھا اسے ذبح کر کے کشمیر کی وزارت عظمی بھی بیچ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ بتائے کتنے میں سودا کیا ہے اسلام آباد میں ہر شخص یہی بات کر رہا ہے؟ آپ نے کشمیر کے عوام کو جاتے جاتے نہیں بخشا ان کا بھی سودا کر کے چلے گئے ہیں، جو شخص ہر چیز میں سودا کرے وہ پاکستان کا ہیرو نہیں ولن ہو سکتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آپ یہ کہہ رہے مجھے یہ پکڑے گے ہم آپ کو نہیں پکڑے گے، آپ کو پاکستان کا آئین اور قانون پکڑے گا ، آپ کے جرائم ہمارے خلاف نہیں، آپ نے ڈھائی مہینے سزائے موت قیدی چکی میں مجھے رکھا ہے میں نے آپ کو معاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو آپ نے گناہ پاکستان کے جامعات کرائم نیشن کے خلاف کئے ہیں، ہم آپ کو معاف نہیں کر سکتے اس میں آئین قانون راستہ لے گا، نیازی صاحب قوم کے سامنے آزادی کے چیمپین بن رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پرائم منسٹر پرائم بیگر بن گیا، وہ شخص جو پرائم بیگر تھا جو ہر ملک میں کشکول لے کر گھومتا تھا وہ جنگ آزادی کا ہیرو نہیں ہے وہ پاکستان کا میر جعفر میر صادق ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے کل جلسے میں کہا ہے دل پر چوٹ لگی ہے کہ رات کو عدالتیں کیوں کھلی ہیں، عمران نیازی صاحب 22 کروڑ عوام کے دل پر بھی چوٹ لگی ہے کہ آپ نے سولین مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام بھی کبھی اپنے آئین پے جو آپ نے وار کیا تھا عوام نہیں بھلا سکیں گے، آپ آئین شکن وزیر اعظم کے طور پر لکھے جائے گے، آپ نے اپنی ڈوبتی حکومت کو بچانے کے لئے پاکستان کے آئین کو توڑا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما  نے مزید کہا کہ آپ 10 منٹ سے بچ گئے اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کی حکم ازولی کرتے، تو آپ کو پتا کہ آئین شکنی کا کیا انجام ہوتا ہے۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں