وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کےخاتمےکےساتھ ہی ایم کیوایم پاکستان نے شکایتوں کے دفترکھول دئیے۔پی ٹی آئی حکومت کی حلیف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی غیرملکی سازش کے ثبوت مانگ لیے۔کنونیرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نےکہاکہ عمران خان کاغذنہ لہرائیں بلکہ ثابت کریں۔پاکستان تحریک انصاف کےساتھ وفاقی کابینہ میں وقت گزارنےوالوں نےسوالات بھی اٹھادئیے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نےکہاکہ عمران خان کواقتدارمیں لائےپھربھی پی ٹی آئی کراچی نے ہمیں قبول نہیں کیا۔کنونیرایم کیوایم نےکہاکہ عدالتی کمیشن کے ذریعے عمران خان کو بھی ثابت کرنا ہوگا کہ ماضی میں وزیراعظم بننے کیلئے بھی کوئی سازش نہیں ہوئی۔ دعوت افطارسےخطاب میں خالدمقبول صدیقی نےکہاکہ چودہ سیٹیں چھین کر عمران خان کو اقتدار دیا گیا۔عمران کے جلسہ نے ثابت کردیا کہ آپ اقتدار کیلئے یہ سازش کررہے ہیں۔