ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیت المقدس کی آزادی کیلیے عالم اسلام جرات مندانہ فیصلہ کرے، غفور حیدری

Alkhidmat

لاہور (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کیلیے عالم اسلام کو جرات مندانہ فیصلہ کردینا چاہیے، تاکہ فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ ہمیشہ کیلیے بند ہوجائے۔ مولانا حیدری نے کہا کہ اسرائیلی درندوں نے رمضان المبارک کی بابرکت سعادتوں میں فلسطینی مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے اس سے دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اس سانحے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان کسی صورت میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کو برداشت نہیں کرسکتے۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں