ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باکسرعامرخان کا فلسطینی عوام کیلئے 50ہزار پائونڈ عطیے کا اعلان

لندن (جسارت نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے فلسطینی عوام کے لیے 50 ہزار پائونڈ عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔باکسرعامرخان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مہم میں شامل ہونے والے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حالات پریشان کن ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ مسلسل بدسلوکی اور انہیں اذیتیں دی جارہی ہیں، میری دعائیں فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے مسجد الاقصی میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین کشیدگی جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں