ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرینگر ائیر پورٹ پر بم کی افواہ کی وجہ سے تمام پروازیں معطل

سری نگر:بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بم کی موجودگی کی ایک جھوٹی افواہ کی وجہ سے سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرتمام پروازوں کو معطل کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا کے مطابق پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ٹیلی فون کے ذریعے ایک پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی ،جس کی وجہ سے مذکورہ پرواز کو روک دیاگیا اور اسکی تلاشی لی گئی۔

تاہم جہاز میں کوئی بم موجود نہیں تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جہاز میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع نئی دلی سے دی گئی تھی، جس کے بعد سے فون نمبر مسلسل بند ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں