کراچی (اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ ایشین جو نیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں شرکت کیلیے پاکستان جو نئیر ٹیبل ٹینس ٹیم کوریٹرن ٹکٹس کا انتظام خود کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو خط بھیج دیا ہے جس کے مطابق کھلاڑیوں کو اطلاع دے دی گئی ہے کہ چمپئن شپ میں شرکت کر نا ہے تو خو دائیر ٹکٹ کا انتظام کر یں۔ خط میں مزید لکھا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فنڈ ز نہیں دیے ، فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈ ز نہیں ، فیڈریشن اسکواڈ کی ریٹرن ٹکٹوں کا انتظام نہیں کر سکتی۔ وصول کر دہ خط کے مطابق کھلاڑی اور آفیشلز اپنی ٹکٹوں کا خود بند وبست کر سکتے ہیں ، پی ایس بی نے فنڈز دیے تو ٹکٹوں کی رقم ادا کر دی جائے گی۔ علم میں رہے کہ خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ جو ٹکٹ کا انتظام نہیں کر سکے گا اس کے متبادل کا اعلان کر دیا جائے گا۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو آج ٹکٹوں کی تصدیق کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ، اسکواڈ میں 14 مردو خواتین کھلاڑی اور آفیشلز ہے ، اس شامل ہیں۔ خیال رہے کہ مالدیپ میں ساؤ تھ ایشین جو نئیر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ 9 سے 11 مئی تک منعقد ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ خط کے بعد مر داور خواتین کھلاڑیوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ،ایونٹ میں شرکت مشکوک نظر آ رہی ہے۔