ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد : ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی اب چینی 15 روپے فی کلو کمی سے 70روپے فی کلو جبکہ 10کلو آٹے کا تھیلا75 روپے کمی سے 400روپے اور 20کلو آٹے کا تھیلا 800روپے میں دستیاب ہو گا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم کے حکم پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز نے کہا ہے کہ کارپوریشن کی انتظامیہ سبسڈائزڈ اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کوشاں ہے، صارفین اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ لائے اور وفاقی حکومت کے رمضان ریلیف پیکج سے مستفید ہوں۔

وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، اور آٹے کے 10 کلو تھیلے پر 75 روپے کی رعایت دی گئی ہے، اب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہوگی، جب کہ آٹے کا 10 کلو تھیلا 400 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں