ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا عمران خان کوفول پروف سیکورٹی دینے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔

شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو سیکورٹی کے فوری اور موثر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت کی ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ذاتی طور پرعمران خان کی سیکورٹی امورکی نگرانی کرنے اور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی جس کے بعد وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز کو لکھے گئے ہنگامی خط میں سابق وزیراعظم عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں،ہنگامی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ملک بھر میں جہاں بھی جائیں ان کی سیکورٹی کویقینی بنایا جائے،عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگرضروری سیکورٹی اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ لاہور جلسے کے دوران ان کے لیے سکیورٹی تھریٹ ہے لہذا جلسے سے آن لائن خطاب کر لیں یا اگر بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں تو اس کے شیشے نہ کھولیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں