ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی بھارت میں کھینچوائی گئی تصویر پر شدید ردِ عمل

اپنے دورہ بھارت کے دوران برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مسلمانوں کی دکانوں کو گرانے کے لیے استعمال ہونے والے بلڈوزر بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا اور بلڈوزر کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔

وزیراعظم جانسن کو کنزرویٹو پارٹی کو لاکھوں پاؤنڈ کا عطیہ دینے والے  انتھونی بامفورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ  ریاست گجرات کے دورےپر لے جایا گیا جہاں    انہوں نے   بلڈوزر پر سوار ہوکر صحافیوں کو پوز دیا۔

جانسن کے  کنزرویٹو پارٹی کے عطیہ دہندہ کی سربراہی میں کمپنی  کے دورے  اور مسلمانوں کی دکانوں کو مسمار کرنے میں استعمال ہونے والے جے سی بی بلڈوزر پر ان کی تصویر پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انڈیا یونٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی شہر   کے علاقے جہانگیر پوری میں مسلمانوں کی دکانوں کو مسمار کرنے کے لیے جے سی بی بلڈوزر کے  استعمال   اور گجرات میں جے سی بی فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم کی حاضری نہ صرف لاعلمی تھی بلکہ جانسن بھی اس بارے میں بے خبر تھےکے بارے میں شدید ردِ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  برطانوی حکومت کو خاموش تماشائی بننا چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ ہندوستانی حکام ہر روز انسانی حقوق  کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں