ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی وزیر اعظم کی مودی سے ملاقات ، جدید ہتھیاروں کی پیشکش

نئی دہلی : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی آمد پر نریندر مودی ان کا استقبال کررہے ہیں

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے 2روزہ دورئہ بھارت کے دوران ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس دوران دونوںممالک کے درمیان دفاعی شعبے کو وسعت دینے اور تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ جوہری توانائی کے شعبے میں 2معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ بیان میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی دوستی کا اظہار بھی کیا۔ برطانوی وزیر اعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جانسن کا بطور وزیر اعظم بھارت کا پہلا دورہ ہے، لیکن ایک پرانے دوست کی حیثیت سے وہ ہمیں اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان روڈ میپ 2030ء بھی شروع کیاگیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے دورے کے دوران بورس جانسن نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو بھارت کے لیے جدید دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی کی پیشکش بھی کی۔ اس کا مقصد روس پر بھارت کے عسکری انحصار کو کم کرنا ہے۔ بورس جانسن نے روس پر انحصار کم کرنے میں مدد کرنے کے لیے اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی پیش کش بھی کی۔اس سلسلے میں نے برطانیہ نے بھارت کو امریکا اور یورپی یونین کے برابرمقام دینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جانسن نے کہا کہ برطانیہ بھارت کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپن جنرل ایکسپورٹ لائسنس تیار کرنے پر کام کررہا ہے ، جس سے دفاعی ہتھیاروں کے حصول میں لگنے والا وقت کم ہوجائے گا اور بیورو کریسی کی رکاوٹوں میں کمی آئے گی۔برطانیہ نے فی الحال یہ خصوصی اجازت نامہ صرف امریکا اور یورپی یونین کودے رکھا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں