بوسنیا اور ہرزیگووینا کے شہر موستار کےجوار میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔
موستار ڈاکٹر سافیت موجیچ کانٹون ہسپتال کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک 28 سالہ شخص زلزلے کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔5.7 شدت کے زلزلے کے اثرات سے 3 افراد زخمی ہوئے۔