ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بچوں کے کان بموں  سے نہیں بلکہ اپنے  ساتھیوں کی آوازوں سے گونجنے چاہییں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ بچوں کے کان   بموں  سے نہیں بلکہ اپنے  ساتھیوں کی آوازوں سے گونجنے چاہییں۔

ایردوان نے  استنبول باشاق شہر  ملت باغ میں منعقدہ 23 اپریل  ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن   کے بچوں کے جشن   کی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ "بچوں کو سکون سے سونا چاہیے، خوف کی گرفت میں نہیں، یہ خواب ہمارے بچوں کو 23 اپریل کے تحفے میں پنہاں تھا،  ہم عالمی بچوں کے  لیے مختص کردہ اس یوم کے کہیں زیادہ ضمیر اور محبت کے جذبات سے سر شار ہونے  کی سوچ رکھتے ہیں۔”

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکی کے جنوب میں دسیوں ہزار بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، لاکھوں بچے یتیم ہو گئے، اور دسیوں ہزار بچے پوری دنیا خصوصاً یورپ میں لاپتہ ہو گئے، ایردوان نے کہا کہ یہ المیہ آج بھی جاری ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ "ہم تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں کہ روس-یوکرین جنگ جس نے ہمارے شمال میں اپنا دوسرا مہینہ مکمل کر لیا ہے، تکلیف دہ نتائج کے ساتھ جاری ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے بچوں کے دلوں میں خالص محبت، ان کی مسکراہٹ، خوشی اور لمس کی ضرورت ہے۔ جو کہ ہماری زندگیوں کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر بناتا ہے۔ جنگوں کا خاتمہ، بحرانوں کا خاتمہ، تحفظ امن و سکون کے ماحول کو بڑھانے کے لیے ہماری کوششوں کا سب سے اہم محرک بچے ہیں۔

بچوں کے کان بموں کی آواز سے نہیں بلکہ اپنے ساتھیوں کی خوش گوار آوازوں سے گونجنے چاہئیں، جیسا کہ میں  اس جشن میں دیکھ رہا ہوں  بچوں کے دلوں کو محبت، جوش اور امید سے دھڑکنا چاہیے، پریشانی سے نہیں۔ بچوں کو سکون کی گود میں سونا چاہیے، خوف کی گرفت میں نہیں۔

ہماری قومی جدوجہد  کے اہم ترین موڑ پر یہی یقین یہی خواب 23 اپریل کے تحفے میں پوشیدہ تھا ۔ ہمارے اپنے ملک میں پناہ لینے والے ہر شخص کو خاص طور پر بچوں سے  بغلگیر ہونے کی وجہ   بھی یہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں