ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ میں دھماکہ،6 افراد ہلاک 7 زخمی

 صومالیہ  کے دارالحکومت موغا دیشو کے ایک ریستوراں میں دھماکہ ہوا جس میں چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

 پولیس  افسر عبدی محمود نے بتایا کہ موغا دیشو کی لیدو بیچ کے ایک ریستوراں میں ممکنہ خودکش دھماکہ ہوا ہے۔

 اس واقعے میں چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

 محمود نےبتایا کہ دھماکے کے وقت ریستوراں میں پولیس چیف  عبدی حسن محمد حجار اور ارکان پارلیمان سمیت کافی تعداد میں حکومتی شخصیات موجود تھیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہےکہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں البتہ اس دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

 واضح رہے کہ ملک میں دہشتگرد تنظیم الشباب  گاہے بگاہے حملے کرتی رہتی ہے۔

تر کی نے  اس حملے کی  مذمت کی  ہے ۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں