23 اپریل قومی خودمختاری، یوم اطفال اور ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے افتتاح کی 102 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
اس حوالے سے پہلی تقریب کا انعقاد انقرہ میں قومی اسمبلی کے اندرموجود یادگار ِ اتاترک کے سامنے ہوا۔
تقریب میں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر مصطفیٰ شنتوپ کی جانب سے یادگار اتاترک پر سرخ اور سفید رنگ کے پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔
23 اپریل کو قومی خودمختاری اور بچوں کے دن اور ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے افتتاح کی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر اولوس محلے میں واقع پارلیمنٹ کی پہلی عمارت میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔
اس تقریب میں اسپیکر اسمبلی مصطفی شنتوپ نائب صدر فواد اوکتائے ، قومی نیشلسٹ موومنٹ کے چیئرمین دولت باہچے لی، وزیر قومی تعلیم، وزیر قومی دفاع خلوصی آکار، وزیر زراعت و جنگلات واحد کرشجی، چیف آف جنرل اسٹاف یاشار گولیر، مسلح افواج کے کمانڈروں پارلیمانی نمائندوں کے ایک گروپ کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور کچھ نائبین نے شرکت کی۔
وزیر ِ تعلیم محمود اوزیر نے بھی قومی حاکمیت اور بچوں کے تہوار کی مناسبت سے مزارِ اتاترک پر حاضری دی۔