الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24مئی تک مکمل کر لی جائیں گی۔کام بلاتعطل3اگست تک جاری رہے گا،نقشہ جا ت و دیگر ڈیٹا متعلقہ اداروں سے حاصل کر لیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر کام 11اپریل سے جاری ہے جو بلاتعطل3اگست تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ حلقہ بندیوں کے شیڈول کے مطابق اس وقت چار وں صوبوں اور اسلام آباد کے لئے تشکیل کردہ حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ کا مرحلہ جاری ہے۔حلقہ بندیوں کے لئے نقشہ جات و دیگر ڈیٹا الیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں سے حاصل کر لیا ہے اورحلقہ بندی شیڈول کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیاں ملک بھر کی قومی وصوبائی اسمبلیوں کےحلقہ جات کی ابتدائی حلقہ بندیوں کو 24مئی 2022تک مکمل کر لیں گی۔ اس کے بعد حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 28مئی 2022کو کر دی جائے گی۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اپیلیں/ اعتراضات 29مئی 2022سے لیکر28جون 2022تک الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کروائی جاسکیں گی۔ الیکشن کمیشن تمام اپیلوں یا اعتراضات کی سماعت یکم جولائی 2022سے 30جولائی2022 تک کرے گااور3اگست 2022کو ملک بھر میں تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور حتمی اشاعت ہو گی۔