مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مدینہ منورہ کی شاہراہ پرعازمین کی بس الٹنے کے نتیجے میں 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہلال احمر کے مدینہ منورہ میں دفترکی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مدینہ منورہ کی حجرہ شاہراہ پرعازمین کی بس الٹ گئی۔ بس میں 51 عازمین سوارتھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن جائے حادثہ پرپہنچے اورلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔