ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 فوجی جوان شہید

اطلاع کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے تین جوان  شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے جوانوں نے اس حملے کا موثرجواب دیااور مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے، امید ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی حرکتوں کا بر وقت سد باب کر لے گی۔

پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف  ملکی سرحدوں کے  دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو پروان چڑھاتی ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں