ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیو کے خاتمے کیلیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں‘ وفاقی وزیر صحت

 اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل پولی کلینک اسپتال میں پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ایک وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں ، پاکستان نے بہت حد تک پولیو پر قابو پا لیا ہے اور ہم نے اپنی نسلوں کو معذور ہونے سے بچانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج 15ماہ بعد پولیو کا ایک کیس جنوبی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے جو بہت قابل افسوس ہے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولیو کا ہنگامی اجلاس بلا کر موثر اور مربوط حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں ہماری پولیو ٹیمیں دورہ کریں گی،وائرس کی موجودگی کی وجوہات تلاش کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں ،پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے میڈیا ،سول سوسائٹی اور علما ئے کرام خصوصی کردار ادا کریں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں