ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد راشد میموریل رمضان کرکٹ کپ کا آغاز

کراچی (جسارت نیوز) کراچی میں شروع ہی سے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بہت جوش ولولہ دیکھا گیا تاکہ نوجوان اپنی سرگرمیاں مثبت کاموں میں لگائے اس طرح اسپورٹس کو فروغ ملتا ہے۔ رفاع عام جم خانہ گراونڈ ملیر میں چوتھا آل کراچی محمد راشد میموریل رمضان کرکٹ کپ 2022 کا آغاز ہوگیا۔جس میں شہر کی 12 مشہور و اعلی کاردگرگی کی حامل ٹیمیں شامل ہیں۔ جس میں کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دیکھانے کا موقع ملے گا۔ بلاشبہ چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی 2022 محمد رضوان سمیع و سیکرٹری دانش جمیل کو خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق صدر ایف پی سی سی آئی و چیئرمین طفیل کیمیکل زبیر طفیل نے چوتھا آل کراچی محمد راشد میموریل رمضان کپ2022 کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز رفاع عام جم خانہ گراونڈ ملیر میں کہی اس تقریب میں چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی نے ٹورنامنٹ کے بارے میں تفصیلات صحافیوں کو دی اور آگاہ کیا کہ ٹورنامنٹ کی 12 ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیاگیا جبکہ ہر ٹیم پہلے مرحلے میں گروپ میں دو میچ کھیلے گئی۔ مزید محمد رضوان و سیکرٹری دانش جمیل نے سابقہ صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل کی افتتاحی تقریب میں تشریف آواری کا شکریہ ادا کیا اور باقاعدہ زبیر طفیل نے بال کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی میچ میں عرفان میموریل نے ڈائون ٹائون چودھری کو8 وکٹوں سے شکست دی۔عمران شاہ نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری بنائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں