ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا گزشتہ روز ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج تمام شہری کا جمہوری حق ہے جس کا اسلام آباد پولیس احترام کرتی ہے۔ احتجاج ریڈ زون سے باہر، نیشنل پریس کلب یا ایف نائن پارک میں ریکارڈ کروایا جاسکتا ہے تاہم ریڈ زون کے اندر کسی بھی احتجاجی مظاہرے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات واضح ہیں۔ امن وامان میں خلل ڈالنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد میں ریڈ زون کے اندر اور باہر اینٹی رائٹ فورس کے خصوصی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں