ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسرائیلی اور فلسطینی رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطہ

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی کے حوالے سے اسرائیل اور فلسطین کے رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فریقین سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پہلے تحریری بیان میں واضح کیا گیا کہ گوتریس نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے ٹیلیفونک رابطہ قائم کیا اور کشیدگی کو کم کرنے، اشتعال انگیزیوں کو ختم کرنے اور القدس میں خاص طور پر ارد گرد کے علاقے میں امن کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل نے متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور سابقہ معاہدوں کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے حصول کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے دفتر سے ایک دوسرے بیان میں کہا گیا کہ گوتریس نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ بھی اسی مسئلے پر تبادلہ خیال کیا اس دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کشیدگی کو کم کرنے اور اشتعال انگیزی کو ختم کرنے کی کوششوں اور خاص طور پر علاقے کے مقدس مقامات کے تحفظ کے بارے میں بات کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں