بریڈا: دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا اور نیدر لینڈ ہاکی ٹیم کو3 کے مقابلے میں 5گول سے ہرادیا رضوان نے ہیٹرک اسکور کی ،تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں نیدرلینڈ کو شکست دے دی کھیل کے آغاز میں پاکستان کے اعجاز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی
لیکن نیدرلینڈ نے لگاتار 2 گول کرکے ایک گول کی برتری حاصل کرلی تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ میچ 5 کے مقابلے میں 3 گول سے جیت لیا پاکستان کی جانب سے رضوان نے 3 مبشر اور اعجاز نے ایک ایک گول اسکورکیا،
قومی ہاکی ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپیئن خواجہ جنید ,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈایکمین معاون کوچ وسیم احمدڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچر اور گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف بھی موجود ہیں،پاکستان دورہ یورپ کا دوسرا میچ 27 اپریل کو نیدرلینڈ کے خلاف بریڈا میں کھیلے گا.