ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریا ست مدینہ کو ئی عما رت توتھی نہیں جو عمران خا ن بنا تا،طارق جمیل

اسلام آباد:ملک کے معروف عا لم دین مو لا نا طا رق جمیل نے کہا ہے کہ میں سیاست میں بالکل نہیں ہوں اور تبلیغی جماعت سے میرا تعلق ہے لیکن سادہ سی بات ہے کہ ریا ست مدینہ کو ئی عما رت توتھی نہیں کہ جو عمران خا ن بنا تا، ریا ست مد ینہ کا عمرا ن خا ن نے تصور دیا ہم نے اسے بنا نا تھا کہ کر پشن ہے ، جھو ٹ ہے، رشوت ہے ، تو جھو ٹا جھو ٹ چھو ڑتا۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر مو لا نا طا رق جمیل نے ایک نجی ٹی وی سے انٹر یو میں کیا کہ رشوت والا رشوت چھو ڑتا ، دھو کہ دینے والا دھو کہ چھو ڑتا ، ظلم کر نے وا لا ظلم چھو ڑتا ، فحا شی کر نے وا لا فحا شی چھو ڑتا ، بد کا ری کر نے والا بد کا ری چھو ڑتا ، لڑنے والے قتل و غا رت کی دشمنیا ں ختم کر کے صلح کر تے، ریا ست مدینہ کو ئی عما رت تو ہے نہیں جو بنا ئی جا تی وہ تو لو گو ں کو بتا یا کہ اس طرح ہما رے نبی ﷺ کی زندگی تھی، اپنا نا تو میں نے اورمعا شرے نے تھا ،معا شرے نے قبو ل نہیں کیا تو عمران خا ن کا تو اس میں کو ئی قصور نہیں۔ خزانہ قوم کا ہوتا ہے اس کی حفاظت کرنا حکمرن کے ذمہ ہوتی ہے اگر یہ خیانت کریں گے تو بہت بُری طرح پکڑے جائیں گے۔اسلا مو فو بیا کے حوالے سے آواز اٹھا نے پر عمران خان کا کر یڈیٹ بنتا ہے جوہم نے ان کو دیا ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعا لیٰ نے لیلۃ القد ر کا قرآن مجید میں نہ صرف ذکر کیا ہے بلکہ اس کے نا م پر پو ری سورۃ اتا ری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبو ب پر آسما نی کتا ب قرآن مجید کو لیلتہ القدر میں اتا را ، جتنی آسما نی کتا بیں ہیں تو را ت ، زبو ر ، انجیل یہ سب رمضا ن المبا رک میں اتا ری گئیں اور ہما رے نبی پا ک ﷺ پر اکیسویں کی را ت جب آپ ﷺغا ر حرا میں تھے توآپﷺ پرپہلی وحی آئی ، تو اللہ تعالیٰ نے اس را ت کی بندگی کو ایک ہزا ر مہینوں کی بندگی سے زیا دہ قرا ر دیا ہے صحا بہ اکرامؓ بیٹھے تھے توآپ ﷺنے بنی اسرا ئیل کے کچھ لو گوں کا ذکر کیا جو 80سا ل اللہ کے راستے میں جہا د کر تے رہے تو صحا بہؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ! ہما ری عمر تو 80سال نہیں ہو تی اکثر اس سے پہلے نمٹ جا تے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے اس سورۃ کو اتا را کہ اے میرے محبو ب ہم آپ کی امت کو تحفہ دیتے ہیں کہ ایک را ت میرے لئے جا گ لیں تو یہ ایک رات ان کے لئے ایک ہزا ر مہینوں سے زیا دہ بہتر ہیں ،83سال کچھ مہینے بنتے ہیں اور یہ اجر مختلف ہو گا ، اجر اتنا ہی زیا دہ ہو جا ئے گا جتنا اس نے اس رات کو اچھا گزا رہ ہو گا ۔ ــــمو لا نا طا رق جمیل نے کہا کہ لیلتہ القدر کی تلا ش کرنے کی کو ئی نشا نی تو ہے نہیں، 21،23،25،27،29ان پا نچ راتوں میں جو جا گ لے تو اس کو یقینا انشا اللہ شب قدر نصیب ہو جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ قرآ ن نے ایک فیصلہ کن با ت کی ہے ’’ایک را ئی کے دانے کے برابر اچھا کر وگے تو اس کا صلہ دیکھ لو گے اور ایک رائی کے دانے کے برا بر برُا کرو گے تو اس کا بھی انجا م دیکھ لو گے ـ‘‘ عبا دت کر نے کا اجر ملے گا لیکن برائیوں کی پکڑ بھی ہو گی تو حساب تو ہر چیز کا ہے، ہما راے ہاں ایک ایسا تا ثر ہے کہ اگر ایک شحص کی زندگی غلط ہے تو اس کی نما ز بھی قبو ل نہیں، روزہ بھی قبول نہیں ،حج بھی قبول نہیں ، جو کا ر خیر کو ئی کر لیتا ہے تو وہ لکھا جا تا ہے جب وہ بر ا ئی کر تا ہے تو وہ بھی لکھی جا تی ہے پھر ان کو تو لا جا ئیگا تو ارشا د ہے ــکہ ’ ’ جس کی نیکیوں کا وزن بڑھ گیا وہ جنت میں چلا جا ئیگا اور جس کی نیکیا ں گھٹ گئیں وہ جہنم کی آگ میں چلا جا ئیگا، وہ ترازو اتنا زبردست ہو گا کہ رائی کا دانہ جو کہ چینی کے دانے کے برابر ہے ،وہ اچھائی ہو گی یابرائی اس کوتول کر دکھا دے گا ۔

مو لا نا طا رق جمیل نے کہا کہ خزانو ں سے اسے جزا دے گا اور اللہ کا نبیﷺ دے گا اس نے اتنا بڑا کا م کیا جو قا بل رشک اور قا بل تعریف ہے ،57اسلا می ملک ہیں کسی ایک کے منہ میں زبا ن نہیں کہ اس فورم پر جا کر بولتا،وہ شخص جرات کے ساتھ بولا، ہم اس کی کا وش کو سرا ہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ذہن سازی کا بہت بڑا ہتھیا رہے اور بد قسمتی سے ہما را زیا دہ میڈیا ہے وہ منفی باتیں پھیلا رہا ہے ، ہر ایک کا معاملہ ریٹنگ لینے کا بنا ہو اہے کہ ریٹنگ بڑھا ئو چا ہئے جیسے بھی خبر لگا نی پڑے ،جیسی بھی بریکنگ نیوز لگانی پڑے، اصل جو ما لکا ن ہیں ان کے سامنے قوم کی تر بیت نہیں ، اپنا بنا نا ہے اور دولت کو بڑھا نا ہے تو چو نکہ انسان منفی با توں کی طرف جلدی چلتا ہے اور صحیح را ستے کی طرف دیر سے چلتا ہے تو ہما را اکثر میڈیا منفی کر دار ادا کرتا ہے، مثبت نہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں