ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شنگھائی کے بعد بیجنگ میں لاک ڈائون کا خدشہ

بیجنگ: چینی دارالحکومت کے کورونا مرکز میں شہریوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے شہر شنگھائی کے بعد دارالحکومت بیجنگ میں بھی لاک ڈاؤن کے خطرات بڑھ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بیجنگ میں کووڈ لاک ڈاؤن کے خدشے کے پیش نظر شہریوں نے افراتفری میں بڑے پیمانے پر ضرورت کی اشیا خریدنا شروع کر دی ہیں اور دکانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ یہ صورتحال چینی حکام کی طرف سے بیجنگ کے ایک وسطی علاقے میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کرنے کے احکامات کے بعد پیدا ہوئی ہے۔ چاؤ ینگ کے علاقے میں 35 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔ چین پہلے ہی ملک کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں کووڈ کی وبا کے پھیلاؤ کی روکنے کی کوشش میں ہے جہاں پیر کے روز 51 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔دوسری جانب ارجنٹائن میں بھی بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے کیس سامنے آنا شروع ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ارجنٹائن میں 7روز کے دوران 11ہزار 307 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے۔ وزارت صحت نے اپنی تازہ رپورٹ میں یہ اطلاع دی کہ اس دوران ملک بھر میں 198 مزید اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ۔حکا م کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 90لاکھ 72ہزار 230 اور اموات ایک لاکھ 28ہزار 542 تک پہنچ گئی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں