ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ بیت المقدس میں کوئی اسرائیلی سرگرمی قبول نہیں کرینگے، اسلامی تعاون تنظیم

جدہ:اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں کوئی غیرقانونی اسرائیلی سرگرمی کو قبول نہیں کرینگے۔

جدہ میں او آئی سی کے صدر دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاکہ مسجد اقصیٰ سرخ لکیر ہے اور ہم مقبوضہ بیت المقدس میں کوئی غیرقانونی اسرائیلی سرگرمی کو قبول نہیں کریں گے۔

انڈونیشیا کی درخواست پرسعودی عرب میں او آئی سی کے 57رکن ممالک کے مندوبین کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصی کو نقصان پہنچنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ القدس شریف مسلمانوں کا پہلا قبلہ اور تیسرا حرم اور مسلم امہ کے لیے سرخ لکیر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں