ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ بورڈ کو خود مختار ہونا چاہیے،شاہد آفریدی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کو خود مختار ہونا چاہیے۔ لاہور میں میگا اسٹار لیگ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو خود مختار ہونا چاہیے، معاملات کو اسلام آباد تک نہیں جانا چاہیے، جو بھی سسٹم بنے اس کو چلنے کا موقع ملنا ضروری ہے۔انہوں ںے کہا کہ ایسا نظام چاہتے ہیں۔

جس سے پاکستان کرکٹ کا سسٹم چلتا رہے، میگا اسٹار لیگ ستمبر کے وسط میں راولپنڈی میں ہوگی، لیگ میں چھے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سابق کپتان کا مقف ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو تمام کھلاڑی مِس کررہے ہیں، اس لیگ کو جوائن کرنے کا مقصد بھی یہ ہے کہ مالی مسائل سے پریشان کھلاڑیوں اور صحافیوں کی بھی مدد کی جاسکے، اس لیگ میں سب شعبوں کے لیے فنڈز مختص کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں