ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیاہاکی کپ ، پاک بھارت 23مئی کو مد مقابل ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز23 مئی سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوگا جس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا،۔ ٹورنامنٹ میں8 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں 2 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں پاکستان، میزبان انڈونیشیا، بھارت اور جاپان جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 4 میچ کھیلے جائیں گے، قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی، پاکستان اپنا دوسرا پول میچ 24 مئی کو انڈونیشیا جبکہ تیسرا اور آخری پول میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ان دنوں دورہ یورپ پر ہے جہاں وہ ہالینڈ، بلجیم اورا سپین کے خلاف میچز کھیلے گی، پی ایچ ایف کے مطابق دورہ یورپ کا مقصد ایشیا کپ اور ورلڈ میں کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں