ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران نے توشہ خانہ میں ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی، حافظ حمداللہ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ  عمران خان نے توشہ خانہ میں لاہور ہائیکورٹ کے مئی 2021 کے حکم کی خلاف ورزی کی ، نوٹس لیاجائے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ   لاہور ہائی کوٹ نے غیرملکی تحفوں کو گھرلیجانے پر پابندی لگائی تھی، عمران خان نے یہ  خلاف ورزی کیوں کی ؟لاہورہائیکورٹ کا حکم آنے کے بعد عمران خان نے کروڑوں روپے کے تحفے مال مفت سمجھ کر بیچ کھائے ۔

   انہوں نے کہا  عمران خان نے بیت المال سے سستی اور من پسند قیمت پر تحفے ہتھیائے اور بھاری منافع پر فروخت کردئیے ۔  انہوں نے کہا عدلیہ بیت المال پر ہاتھ صاف کرنے اور اپنے حکم کی توہین کرنے والے کے خلاف کارروائی کرے ۔

رہنما جے یو آئی  نے کہا کہ  30 ہزار سے کم تحفہ لیاجاسکتا ہے، عمران نیازی کروڑوں روپے کے تحفے کیسے گھر لے گیا؟  وزیراعظم ہاوس بنی گالہ نہیں کہ جو بھی کچھ دے گیا خاموشی سے جیب میں ڈال لیا ۔

انہوں نے کہا 2018 میں 10 کروڑ کے تحفے ملے،عمران خان 20 فیصد جمع کراکے سارا مال گھر لے گیا ۔ یہ کسی کے باپ کا مال نہیں تھاکہ گھر لے جائے۔  انہوں نے کہا  میرا تحفہ میری مرضی والے نے بیت المال کے تحفوں کی قیمت کا تعین بھی اپنی مرضی سے کیا ۔  انہوں نے کہا  کروڑوں روپے کی دیہاڑی لگائی گئی ہے، یہ بیت المال ہے، پاکستان کے پیسے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں