ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی اساتذہ کی فول پروف سکیورٹی تھی، اسماعیل راہو

کراچی:سندھ کے صوبائی وزیر جامعات اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ چینی اساتذہ کو فول پروف سکیورٹی دی گئی تھی، چینی ڈائریکٹر کو اساتذہ کی نقل وحرکت محدود بنانے کیلئے خط لکھا تھا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ جامعہ کراچی میں سکیورٹی کے مکمل انتظامات ہیںصوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کراچی یونیورسٹی میں دھماکے کے مقام کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی اساتذہ واک بھی سکیورٹی میں کرتے تھے تاہم اپنی سکیورٹی کے باوجود بدقسمتی سے یہ واقعہ رونما ہوا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ رینجرز کے4 اہلکار سکیورٹی پر مامور تھے، 2 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کی سطح پر سکیورٹی میں کوتاہی ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں