ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں چینی باشندے حملوں کی ز دمیں

کراچی میں چینی باشندوں پر ماضی میں بھی کئی بار حملے ہوچکے ہیں۔پانچ فروری 2018 کو ڈیفنس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی میں سفر کرنے والے دو چینی شہریوں پر فائرنگ کی۔ حملہ میں ایک چینی باشندہ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تئیس نومبر 2018 کو مسلح ملزمان نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا۔ جس میں دو پولیس اہلکار اور دو پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔تما م چینی باشندے محفوظ رہے۔ تین حملہ آور مارے گئے۔بائیس دسمبر 2020 کو سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں نے شوروم پر گاڑی خریدنے آئے چینی باشدو ں پر فائرنگ کردی،، تاہم وہ حملے میں مٖحفوظ رہے۔ چینی باشندے اپنے ترجمان کے ساتھ ایک آن لائن ٹیکسی میں آئے تھے۔اٹھائیس جولائی 2021 کو سائٹ ایریا میں گلبائی کے قریب موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے چینی شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھا چینی انجینئر شدید زخمی ہوگیا۔ اگلی نشست پر بیٹھا چینی شہری اور مقامی ڈرائیور محفوظ رہے۔
سولہ دسمبر 2020 کو کلفٹن میں بلاول ہاوس کے قریب چائنا ٹاون ریسٹورنٹ کی چلتی
گاڑی پر نامعلوم ملزمان مقنا طیسی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس لگا کر فرار ہوگئے۔گاڑی میں چینی شہری سمیت سوار دو افراد خطرہ بھانپ کر گاڑی سے اتر گئے۔چھبیس اپریل 2022 کو کراچی یورنیورسٹی میں خاتون خودکش بمبار نے وین کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ خودکش حملے میں ایک چینی باشندے سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں