کراچی یونیورسٹی کے قریب وین میں دھماکہ ہوا۔
بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ۔
خبر کے مطابق،یہ دھماکہ جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب وین میں ہوا اور وین اسی انسٹیٹیوٹ کی ہی تھی۔
دھماکےکے بعد امدادی و سلامتی ادارے جامعہ کراچی پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔
دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی جسے بجھادیا گیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے اور جامعہ کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیےگئے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وین میں7 سے 8 افراد موجود تھے تاہم وین سے باہر بھی کتنے افراد متاثر ہوئے ہیں اس حوالے سے فوری تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔
دھماکے میں رینجرز کے 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، چاروں اہلکار موٹرسائیکل پر وین کی حفاظت پر تعینات تھے، زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
وزیر اعلی مراد علی شاہ نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔