ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: ہندوؤں کے مذہبی جلوس میں کرنٹ لگنے سے 11افراد ہلاک

چنائے: بھارتی ریاست تمل ناڈو میں تاروں سے ٹکڑا کر علامتی بت جل کر راکھ ہوگیاہے

چنائے (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تمل ناڈو میں ہندوؤں کے مذہبی جلوس میں کرنٹ لگنے سے 11افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جلوس کے دوران علامتی بت ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرا گیا،جس کے باعث وہاں موجود افراد کو کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا۔ مرنے والوں میں 3بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد 10افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جھلسنے والے 13 دیگر افراد تنجاور میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا،جہاں ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں