ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان: بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ایم اے اور ایم ایس سی امتحانات 20 کا شیڈول تبدیل

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ایم اے، ایم ایس سی امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔ترجمان زکریا یونیورسٹی کے مطابق پہلے یہ امتحانات 10مئی سے شروع ہونا تھے تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایم اے،ایم ایس سی حصہ اول و دوئم کے پہلے سالانہ امتحان 2021 (اینول سسٹم و کمپوزٹ سسٹم) میں شرکت کرنے والے امیدواران کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے کہ امتحان 10 مئی سے شروع ہونا تھا جس کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، اب یہ امتحانات 20 مئی 2022 سے شروع ہوں گے۔

اس حوالے سے یونیورسٹی کی طرف سے شرکت کرنے والے طالب علموں کی رول نمبرسلپس امتحان سے ایک ہفتہ قبل یونیورسٹی ویب سائٹ www.bzu.edu.pk پراپ لوڈ کردی جائیں گی۔

منبع: اردو پوائنٹ

The post ملتان: بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ایم اے اور ایم ایس سی امتحانات 20 کا شیڈول تبدیل appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں