ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری موصول ہوئی تاہم انہوں نے اسے منظور کرنے کے بجائے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے، مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف سے ملاقات کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا تاہم وزیراعظم نے اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔

ملک میں اس وقت پیٹرول 150 روپے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے جب کہ عالمی منڈی کے تناسب سے پیٹرول کی قیمتیں کہیں زیادہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں