ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کائونٹی چمپئن شپ میں ناقص امپائرنگ کا مظاہرہ،بلے باز حیران

لندن (جسارت نیوز) کینٹ کے بلے باز جارڈن کاکس کینٹربری کے سینٹ لارنس گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ کے آخری دوپہر کو اس ناقابل یقین غلطی کا شکار ہو گئے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز کو کیچ قرار دیا گیا حالانکہ گیند اس کے بلے سے کافی دور تھی اور پیڈ پر لگی تھی۔یہ کینٹ کی دوسری اننگز کا 80 واں اوور تھا اور کاکس 64 رنز پر کھیل رہے تھے، آف اسپنر فیلکس آرگن نے آف اسٹمپ کے باہر پوری لمبائی والی گیند پھینکی جسے کاکس نے اپنے اگلے پاں سے نمٹا۔ گیند اس کے پیڈ سے لگی اور فیلڈر جو ویدرلی نے ایک آسان کیچ لیا، واقع کے ایک حیران کن موڑ میں آن فیلڈ امپائر نے اپنی انگلی اٹھائی اور آئوٹ دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں