ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین: صدر زلنسکی کو جی۔20 میں مدعو کر لیا گیا

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی کو انڈونیشیا میں متوقع جی۔20 سربراہی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

زلنسکی نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں اینڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ سب سے پہلے میں نے اقوام متحدہ کے دو ٹوک موقف اور یوکرین کی خودمختاری اور زمینی سالمیت کے ساتھ تعاون پر صدر ویدودو کا شکریہ ادا کیا۔ ہم نے غذائی تحفظ پر بات چیت کی اور میں نے جی۔20 سربراہی اجلاس میں مدعو کئے جانے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی 20 اقتصادیات پر مشتمل گروپ جی۔20 کا اجلاس ماہِ نومبر میں انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں منعقد ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں