کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی اسپورٹس فائونڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی نے کہا ہے کہ بینائی سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہیں اللہ تعالیٰ نے ان میں بے پناہ صلاحیتیں پنہاں کیں ہیں بینائی سے محروم افرادنے عام تعلیم کے علاوہ آئی ٹی اور خصوصا کھیل کے میدانوں میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا ئے ہیں اور اپنی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام دنیامیں روشن کیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈز(پیب) اور کراچی کرکٹ کلب فار دی بلائنڈز کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں کے ایس ایف اورسیدفائونڈیشن کے تحت دیے گئے افطار عشایے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیب سندھ کے صدر مظفرقریشی، سیکریٹری عمران شیخ،وائس آف بلائنڈ کے سیکریٹری انصارالحق، حافظ عبدالمتین،آصف عظیم ودیگر بھی موجود تھے۔