کوئٹہ: ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام آل مکران ڈپٹی کمشنر کیچ رمضان فٹ سال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا ، فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ تھے۔ آل مکران ڈپٹی کمشنر کیچ فٹسال نائیٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ یونائیٹڈ گوادر اور عبدالرحیم ٹرسٹ تربت کے مابین کھیلا گیا جسے یونائیٹڈ گوادر نے 2 کے مقابلے میں 5 گولوں سے جیت لیا، فائنل میچ میں شائقین کی ایک قابل دید تعداد نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کے جوش و جذبہ میں اضافہ کیا۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنرکیچ نے اسپورٹس افیسر کیچ حبیب اللہ اور ٹورنامنٹ کمیٹی کومنظم اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقادپرمبارک دیتے ہوئے کہاکہ تربت میں اس سے قبل اتنی کثیرتعدادمیں تماشائی اوران میں اتنا جوش و خروش نہیں دیکھا تھا، میں نوجوانوں کی کھیل میں دلچسپی کو سراہتاہوں اور چاہتاہوں کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کو بھی اپنی زندگی کاحصہ بنائیں۔
ڈی سی کیچ نے کہاکہ ضلع کیچ جس طرح تعلیم کے میدان میں آگے جارہاہے اسی طرح وہ کھیل کے میدان میں بہت آگے جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عید کے فوراً بعد ضلع کیچ میں ایک اسپورٹس فیسٹیول پورے ضلع کیچ میں منعقد کیاجائے، اس کے تمام اخراجات بطورڈی سی کیچ میں انتظام کروں گا۔ میڈیاکی کوریج کوسراہتاہوں انہوں نے جس لگن کے ساتھ اس ایونٹ کوکورکیاان کے مشکورہیں، بعدازاں انہوں فاتح اور رنراپ ٹیم کو ٹرافی اور نقدانعامات پیش کئے۔دریں اثناضلعی اسپورٹس آفیسرکیچ حبیب مراد نے ڈی سی کیچ سمیت دیگر منتظمین اور مہمانان گرامی کاشکریہ اداکیا۔
منبع: اردو پوائنٹ
The post نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان میں بھی آگے جانا چاہیے، ڈپٹی کمشنر کیچ appeared first on شفقنا اردو نیوز.