ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپیکر قومی اسمبلی لاہور پہنچ گئے، حمزہ شہباز کچھ دیر بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھائیں گے

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کچھ دیر بعد عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہو گی جس کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کے لیے لاہور پہنچ چکے ہیں۔

گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو گورنر ہاؤس جانے کی اجازت نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کے لیے 1000 کے قریب مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

جواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق آج حمزہ شہباز اپنے عہدے کا حلف لیں گے جس کے بعد صوبے میں جاری آئینی بحران اختتام پزیر ہو جائے گا۔

دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے جس کے بعد عثمان بزدار نے اپنی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں