کرا چی (اسٹاف رپورٹر ) دوسرا ٓل کراچی محمد اقبال قریشی میموریل فلڈ لا ئیٹ سیون سا ئیڈ رمضان المبارک فٹبال ٹورنا منٹ زیر اہتمام فیڈرل یو نا ئیڈ فٹبال کلب ڈسٹر کٹ سینٹر ل ایف سی ایریاٹینکی فٹبال گرائونڈ پر ٹورنا منٹ میں نا رتھ برادرز فٹبال کلب نے عمدہ کھیل کی بدولت اورنگی ملت کو مقررہ وقت میں صفرکے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ ہا ف ٹائم تک دو نوں ٹیمیں برابری کی سطح پر گرائونڈ سے باہر آئی ۔ ہا ف ٹائم کے دوران مہمان خصوصی تنویر احمد اور نا رتھ برادرز فٹبال کلب کے سیکریٹر ی جنرل یوسف خان کا دو نو ں ٹیمو ں سے تعارف کرایا گیا۔دوسرے ہا ف کے شروع سے ہی نا رتھ برادرز فٹبال کلب کھیل پر چھا ئی رہی اس دوران میچ کے36ویں منٹ میں نارتھ برادرز فٹبال کلب کے اسٹائیکر شہزاد خان نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 0 کے مقا بلے میں 1 گو ل کی برتری دلا دی ۔