ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اللہ کا واسطہ ہے چلے جائیں، شیریں مزاری کا چیف الیکشن کمشنر کے نام پیغام

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں یہ بالکل بھی مناسب نہیں ہے کہ آپ زیادہ دیر تک اس عہدے پر بیٹھے رہیں، آپ کچھ اچھا کرنے کے لیے بہت عرصے تک یہاں بیٹھے رہے لیکن شاید ہی کچھ اچھا کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما نے چیف الیکشن کمشنر کو اللہ کا واسطہ دیتے ہوئے جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ہمارا چیف الیکشن کمشنر سب سے زیادہ تعصب رکھنے والا شخص ہے جسے چلے جانا چاہیے۔

اس کے علاوہ شیریں مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں امپورٹڈ حکومت نا منظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی لاہور میں ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو ن لیگ کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجود چیف الیکشن سارے فیصلے ہمارے خلاف کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں